نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے قائم کردہ آر پی ڈیز کی امدادی کمیٹی نے گزشتہ روز موصل کے آر پی ڈیز کے ایک کیمپ کا دورہ کیا اور ان میں دسیوں ٹن غذائی مواد، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی پر مشتمل اشیاء تقسیم کیں۔
مذکورہ بالا کمیٹی کے سربراہ سید شہید موسوی نے اس موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جوںہی یہاں موجود آر پی ڈیز کی خستہ حالی کے بارے میں علم ہوا تو ہم نے فوری طور پر انہیں ضروریات زندگی فراہم کرنا اپنا اخلاقی و شرعی واجب سمجھا اور ہم بغیر کسی توقف کے ضروری سامان کے ساتھ یہاں آ پہنچے اور آئندہ بھی ہم اس واجب میں کوتاہی نہیں کریں گے۔