اتحادی پولیس کے سربراہ کی علامہ صافی سے ملاقات اور جنگ میں روضہ مبارک کے کردار پہ اظہار تشکر.....

عراق کی اتحادی پولیس کے سربراہ شاکر جودت نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور داعش کے خلاف جنگ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین کو داعشی دہشت گردوں سے چھڑوانے کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار نے سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے حوصلہ و ہمت کو بلند رکھا ہے کہ جس پہ میں روضہ مبارک کا شکر گزار ہوں۔

شاکر جودت نے الکفیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی کو جنگ میں زخمی ہونے والوں کے مفت علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کرنے پہ شکریہ ادا کیا اور اتحادی پولیس کے محکمہ کی طرف سے الکفیل ہسپتال کو ایک شیلڈ بھی پیش کی جس میں الکفیل ہسپتال کی خدمات پہ شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

پولیس سربراہ نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود زخمیوں کی عیادت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: