روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حزن و ملال کے آثار.....

جیسے جیسے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم شھادت قریب آتا جا رہا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حزن و ملال اور غم کے آثار نمایاں ہوتے جا رہے ہیں ہر طرف آویزاں سیاہ چادریں اور رات کو جلنے والی سرخ روشنیاں امام کی شھادت پہ بچھی ہوئی صف ماتم کی خبر دیتی ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو 25 شوال 148 ھ میں منصور دوانقی نے مدینہ کے گورنر محمد بن سلیمان کے ذریعے زہر دے کر شہید کیا اور اسی المناک شھادت کی یاد منانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گزشتہ چند روز سے مجالس عزاء اور ماتم داری کا سلسلہ جاری ہے اور 25 شوال کو باقی ماتمی انجمنوں کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام بھی ماتمی جلوس برآمد کریں گےاور اہل بیت اطہار علیھم السلام کو اس سانحہ پہ پرسہ پیش کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: