روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور قم مقدسہ کے تحقیقی اداروں کے درمیان مشترکہ عمل اور تعاون پہ اتفاق......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے سربراہ شیخ عمار ھلالی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قم کے دورہ پہ ہیں کہ جہاں انہوں نے قم میں قائم متعدد تحقیقی و علمی اداروں کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ مشترکہ عمل اور تعاون کے حوالے سے مختلف معاہدے کیے ہیں کہ جن کے تحت مذکورہ سیکشن اور روضہ مبارک کے دیگر شعبے اپنے علمی اور تحقیقی کاموں میں ان اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور یہ ادارے بھی روضہ مبارک کے علمی پروجیکٹس سے استفادہ کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: