العباس رہائشی کالونی کے افتتاح کا اعلان....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے بنائی گئی رہائشی کالونی مجمع العباس السکنی کی ہر حوالے سے تعمیر مکمل ہونے کے بعد روضہ مبارک کے ادارہ نے یکم اگست 2017ء کو اس کے باقاعدہ افتتاح کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب اسی کالونی میں بنائے گئے پارکس میں سے ایک پارک میں منعقد ہو گی۔

انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ کا کہنا ہے یہ کالونی ہمارے بڑے پروجیکٹس میں سے ایک تھی کہ جسے حضرت عباس علیہ السلام کی برکات سے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے اور اس میں روضہ مبارک کے خدام کے لیے ہر طرح کی سہولیات اور خدمات مہیا کی گئی ہیں۔

واضح رہے یہ کالونی (305000 م2 ) رقبہ پر مشتمل ہے اور اس میں 831 گھروں کے علاوہ دسیوں خدماتی عمارتیں بھی تعمیر کی گئی ہیں اور یہ کالونی کربلا ،نجف اور حلہ کی طرف جانے والے راستوں کے سنگم پر واقع ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: