کوفہ یونیورسٹی میں تاریخی پرچموں کی نمائش اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بروز ہفتہ(27شوال 1438هـ) بمطابق (22 جولائی 2017ء) کو کوفہ یونیورسٹی میں تاریخی پرچموں کی نمائش کا آغاز کیا گیا نمائش کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کے علاوہ نامور علمی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اس نمائش میں عراق میں حکومت کرنے والی قدیم ترین حکومتوں سے لے کر اب تک کی حکومتوں کے پرچم رکھے گئے ہیں آشوریائی، بابلی اور اسلامی پرچموں کے ساتھ ساتھ انبیاء اور آئمہ علیھم السلام کے پرچم بھی نمائش میں نظر آرہے ہیں اس نمائش میں گزشتہ حکمرانوں کی تصاویر اور مقدس حرموں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں ایک جگہ وہ آلات اور شکنجے بھی موجود ہیں جن کے ذریعے بعثی و صدامی حکومت عوام کو جیلوں میں اذیت اور تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کوفہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محسن ظالمی اور ہائر ایجوکیشن کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عبد الرزاق عیسی نے اس نمائش کو تاریخ کا ایک عظیم صفحہ قرار دیا اور نمائش کے منتظمین کی صلاحیتوں اور انتظامات کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: