روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی میڈیکل یونیورسٹی کا منصوبہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ جن امور کو اولین ترجیح سمجھتا ہے ان میں سے ایک نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے روضہ مبارک نے متعدد سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی ہے کہ جہاں نئی نسل کو جدید بنیادوں پر زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اب روضہ مبارک نے ایک میڈیکل یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس کے لیے تمام امور مکمل ہو چکے ہیں اور یونیورسٹی کی عمارت کے زیادہ تر حصہ کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے اور باقی کا تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے۔

نجف کربلا روڈ پہ بنائی گئی اس میڈیکل یونیورسٹی کا رقبہ 62,500 مربع میٹر رقبہ ہے۔ اس یونیورسٹی کو (جامعة العميد الطبيّة) کا نام دیا گیا ہے اور اس میں میڈیکل کے تمام شعبوں کی تعلیم دی جائے گی۔

یونیورسٹی میں تعلیم کی ابتداء 2017 اور 2018 کے تعلیمی سال سے کر دی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: