تاریخی و قدیم مخطوطات کی جانچ پڑتال اور تعیین کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ورکشاپ.....

قاھرہ یونیورسٹی کے آثار قدیمہ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے لائبریری و دارالمخطوطات کے ارکان تاریخی و قدیمی مخطوطات کی جانچ پڑتال اور تعیین کے جدید ترین طریقوں سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

مذکورہ مصری یونیورسٹی سے آئے ہوئے ماہرین شعاعوں اور دیگر جدید ترین مشینری کے استعمال اور ان کے ذریعے مخطوطات کی تاریخ جاننے کے بارے میں لیکچرز دے رہے ہیں اور اس کا پریکٹیکل بھی کر کے دیکھا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: