پھر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام ایک کربلائی شخصیت کی ضیافت میں.....

ان دنوں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے کربلا کی نامور موجودہ شخصیات سے ملاقات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آج روضہ مبارک کا وفد کربلا کی جس شخصیت سے ملنے گیا وہ کربلا میں مقیم سادات آل طعمۃ کے قبائلی سردار سید محی بن مصطفی آل طعمۃ ہیں قبیلہ آل طعمۃ معروف کربلائی قبیلہ آل فائز کی شاخ ہے اور آل فائز ہی وہ قبیلہ ہے کہ جس نے تیسری صدی ہجری میں کربلا میں سکونت اختیار کی۔

سید محیی 1 جولائی 1955 کو کربلا میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے قبیلہ آل طعمۃ کے سردار منتخب کیے گئے صدامی و بعثی حکومت کے خاتمے کے بعد جن کربلائی شخصیات نے عزاداری اور مجالس عزاء کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا ان میں ایک سید محیی بھی ہیں اور آج بھی سید محیی امام حسین علیہ السلام کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: