تمام اردنی ہسپتالوں سے مایوس مریض کا الکفیل ہسپتال میں کامیاب علاج......

اردن سے تعلق رکھنے والے محمد عرفات گزشتہ نو سالوں سے ایک اپاہج کی زندگی گزار رہے تھے انہوں نے اس پورے عرصے میں اردن کے تمام بڑے بڑے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں سے علاج کروایا لیکن کہیں بھی انہیں شفاء حاصل نہ ہو سکی۔ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے انہیں الکفیل ہسپتال کے بارے میں بتایا گیا تو وہ اسے اپنی آخری امید سمجھتے ہوئے علاج کے لیے عراق آگئے اور الکفیل ہسپتال میں علاج کروانا شروع کر دیا۔

الکفیل ہسپتال میں جدید ترین مشینری اور لیزر ٹریٹ منٹ کے ذریعے اس نوجوان کے شل شدہ اعضاء کا علاج کیا گیا اور بہت ہی کم عرصے میں اسے خدا کی طرف سے شفاء حاصل ہوئی اور اب یہ نوجوان صحت مند افراد کی طرح زندگی گزارنے کے لیے پر عزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: