عراق اور شام کے باڈر پہ تعیینات عسکری رضاکاروں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف امدادی سامان.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ عراق کے مختلف باڈروں اور محاذ جنگ پہ تعیینات سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے لیے امدادی سامان بھیجتا رہتا ہے کہ جس میں عام طور پر ضروریات زندگی کی عام اشیاء ہوتی ہیں۔

اس مرتبہ عراق اور شام کے باڈر پر تعیینات عسکری رضاکاروں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قافلہ امدادی سامان لے کر پہنچا روضہ مبارک کے خدام نے حال ہی میں داعش سے پاک ہونے والے علاقے میں تعیینات سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو غذائی مواد اور دیگر ضروریات زندگی پر مشتمل سامان دیا اور دن کا کافی حصہ ان کے ساتھ گزارا خدام نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں داعش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: