آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے ایک وفد نے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر( دام تأييده) سے ملاقات کی اور انہیں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کا عَلَم ہدیہ کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید اشیقر ( دام تأييده) نے وفد کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی اور زائرین کی خدمت اور اہل بیت علیھم السلام کی ثقافت کی ترویج کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی دعوت دی اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ سال سے روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی طرف سے یہ رسم چلی آرہی ہے کہ وہ سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا اور امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے درمیانی ایام میں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے عَلَم کو تمام ایرانی شہروں میں لے جاتے ہیں کہ جہاں مومنین اس عَلَم کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں پھر اس کے بعد یہ عَلَم عراق کے مختلف شہروں میں زیارت کے لیے لایا جاتا ہےاور اسی عبادتی رسم کا ایک جزء اس عَلَم کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں لانا اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل( دام تأييده) کے سپرد کرنا بھی ہے۔