کفیل پرنٹنگ پریس نے وزارت تعلیم و تربیت کی تمام کتابوں کو پرنٹگ کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پرنٹنگ پریس کے انچارج فراس ابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ الکفیل پرنٹنگ پریس اور وزارت تعلیم و تربیت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دسیوں لاکھ کتابوں کو مقررہ عرصے سے پہلے ہی پرنٹ کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے اور مزید کتابوں کی چھپائی کے لیے پرنٹنگ پریس ہر حوالے سے تیار ہے۔

واضح رہے عراق میں کام کرنے والے پرنٹنگ پریس جدید ترین ٹیکنالوجی کے عدم استعمال کی وجہ سے وزارت تعلیم و تربیت کی امیدوں پر پورا اترنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وزارت کو پہلے بیرون ملک پرنٹنگ کا کروانا پڑتا تھا لیکن الکفیل پرنٹنگ پریس کے قیام کے بعد وزارت نے پرنٹنگ کے حوالے سے اپنے تمام امور کو الکفیل پرنٹنگ پریس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجہ یہاں موجود جدید ترین ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ مشینری کا استعمال اور بڑی تعداد میں افرادی قوت کی دستیابی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: