تلعفر کو آزاد کروانے اور عسکری رضاکار بننے کے حوالے سے عباس عسکری یونٹ کی پریس ریلیز.....

عباس عسکری یونٹ کو ان کی رسمی ویب سائٹ کے ذریعے ایسی سینکڑوں میلز وصول ہوئی ہیں جن میں تلعفر کی آزادی اور عباس عسکری یونٹ میں رضاکارانہ خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے سوالات کیے گئے ہیں عباس عسکری یونٹ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں ان تمام سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عباس عسکری یونٹ موصل کے نواحی شہر تلعفر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے تیاری کر رہا ہے اور یہ تیاری آخری مراحل میں ہے اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ 3000 احتیاطی عسکری جوانوں کو بھی معرکے کے لیے تیار رکھے گا۔

عباس عسکری یونٹ میں شمولیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یونٹ میں مزید عسکری رضاکاروں کو نہیں لیا جا رہا البتہ احتیاطی فوج میں شمولیت کے لیے یونٹ کے مختلف شہروں میں قائم دفاتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے اور ٹریننگ لی جا سکتی ہے(زیر نظر تصویر میں عباس عسکری یونٹ کے دفاتر کے پتہ موجود ہیں)۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عباس عسکری یونٹ اپنے شھداء اور زخمیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور ہر ممکن طریقہ سے شھداء کے خاندانوں اور جنگ میں معذور اور زخمی ہونے والوں کی مدد جاری رکھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: