عربی شعر فسٹیبل میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی شرکت.....

روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم علیہ السلام و امام محمد تقی علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ عربی شعر فسٹیبل کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات17 ذو القعدة 1438 هـ بمطابق 10اگست 2017ء کو منعقد ہوئی جس میں تمام مقدس روضوں کے وفود اور بڑی تعداد میں ادبی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہوا کہ جس کی سربراہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) نے کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سیکرٹری جنرل نے استقبالیہ خطاب کیا اور فصیح عربی زبان میں شعر کی اہمیت اور اس کے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی اور اس فسٹیبل میں شرکت کے لیے آئے ہوئے شعراء کرام، ادباء اور دیگر ثقافتی و علمی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

استقبالیہ خطاب کے بعد باقاعدہ محفل مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں شعراء کرام نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار منظوم الفاظ میں کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: