عزیز جنگجووں کی وجہ سے ہی امن قائم ہوا ہے اور ہمیں ان منصوبوں کے قیام کا موقع ملا ہے(سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام )

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کے طلاب کے لیے اسلامی معلومات اور قرآن فہمی کا شارٹ کورس مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد آج18 ذو القعدة 1438 هـ بمطابق 11 اگست 2017ء کواس کورس کے حوالے سے اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں کورس میں شامل طلاب اور بہت سی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفيقه) نے خطاب کرتے ہوئے حدیث ثقلین پہ روشنی ڈالی اور شہروں میں موجود امن و امان اور ثقافتی و تعلیمی منصوبوں کا کریڈٹ داعش کے خلاف لڑنے والے تمام جنگجووں کو دیا سید اشیقر(دام توفيقه) نے کہا کہ ہم داعش کے خلاف لڑنے والی سیکورٹی فورسز اور تمام عسکری رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بہادری اور قربانی کی بدولت آج شہروں میں امن قائم ہے اور ہمیں دینی ، ثقافتی اور ترقیاتی منصوبوں پہ عمل کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: