عباس عسکری یونٹ کا ارتباط  ہیئت حشد شعبی اور وزارت دفاع سے ہے(میثم زیدی)

عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے بروز سوموار21 ذو القعدة 1438 هـ بمطابق 14 اگست 2017ء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عباس عسکری یونٹ ہیئت حشد شعبی کے ساتھ مربوط ہے اور براہ راست وزارت دفاع کے تابع ہے جب کہ حشد شعبی اور عباس عسکری یونٹ وزارت دفاع میں رجمنٹ 26 کے عنوان سے رجسٹرڈ ہے۔

میثم زیدی نے احتیاطی فوج اور عسکری رضاکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے یونٹ کے 3000 جوان تلعفر کے آپریشن کے دوران احتیاطی فوج کے طور پر ہر وقت تیار رہیں گے اور ضرورت پڑنے پہ اپنی عسکری خدمات فراہم کریں گے۔

یاد رہے عباس عسکری یونٹ تلعفر کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے اور آپریشن کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے باقاعدہ اجازت کا منتظر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: