ہندوستانی سفیر کی علامہ صافی سے ملاقات

ہندوستان کے عراق میں تعینات سفیر براديم سينغ راجپور روهيٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعاون کے مختلف امور پہ تبادلہ کیا۔ علامہ صافی نے ہندوستانی سرمایہ کاروں کو عراق اور خاص طور پر کربلا میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
ہندوستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بھی بہت سے مزار ہیں لیکن مقدس روضوں کی طرف سے جو خدمات یہاں زائرین کو پیش کی جاتی ہیں اس کی مثال پوری دنیا میں ناپید ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: