واضح رہے دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ آخری عراقی شہر تلعفر کو آزاد کرانے کے لیے آج بروز اتوار 27 ذو القعدة 1438 هــ ( 20 اگست 2017) کو فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ عراقی فوج نے جولائی میں دولتِ اسلامیہ کے گڑھ موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ تلعفر اس سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ تلعفر کی اصل آبدی کی اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے اور یہاں دولتِ اسلامیہ کے قابض ہونے کے بعد آبادی کی اکثریت نے شہر کو چھوڑ دیا اور جنوبی شہروں میں پناہ لے لی۔