مركز علوم قرآن کی نئی کتاب: (المنهج الحق كتاب الله والعترة الطاهرة)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے "مرکز علوم قرآن و تفسیر" نے حال ہی میں اپنی ایک نئی کتاب شائع کی ہے جسے ( المنهج الحق كتاب الله والعترة الطاهرة) کا نام دیا گیا ہے۔
مركز علوم قرآن وتفسير کے انچارج شيخ ضياء الدين آل مجيد الزبيدي نے بتایا ہے کہ یہ کتاب معروف دینی سکالر علامہ سيد محمد علي الحلو (دامت بركاته) کے زیر نگرنی تحریر و تکمیل کے مراحل سے گزری ہے اور اس کا مقدمہ بھی انھوں نے ہی لکھا ہے۔ اس کتاب میں اہل بیت اور قرآن کے درمیان موجود اس تعلق پہ روشنی ڈالی گئی ہے جو حدیث ثقلین نے بتایا ہے۔ اسی طرح یہ کتاب قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت اور اس کے صحیح طریقہ کے بارے میں بھی ایک گائیڈ کی حیثیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قائم ہونے والا یہ مرکز اس وقت قرآن انسٹی ٹیوٹ کی زیر سرپرستی کام کر رہا ہے اور اس کے قیام کا مقصد قرآنی علوم پر مشتمل کتابوں کی اشاعت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: