بروز جمعرات 24اگست 2017ء کو ذی الحجہ 1438ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی (دفتر سید سیستانی دام ظلہ)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز جمعرات 24اگست 2017ء کو ذی الحجہ 1438ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

اس اعلان کی بناء پر عید الاضحیٰ بروز ہفتہ 2 ستمبر 2017ء کو ہو گی۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نا ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے۔ دنیا کو داعش اور دیگر تکفیری دہشت گردوں سے نجات دے اور حشد شعبی کو فتح و کامرانی عطا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: