قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے بچیوں کے دینی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب اور اس میں علامہ صافی کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کی طالبات کے لیے دینی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس کروانے کا اہتمام کیا تھا کہ جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں اس کورس کی بدولت دینی معلومات سے اپنے دلوں کو منور کیا۔

اس دینی شارٹ کورس کے مکمل ہونے کے بعد آج اس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کو مدعو کیا گیا تھا علامہ صافی نے اس تقریب سے خطاب کے دوران شارٹ کورس کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی اور قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پہ اس شارٹ کورس میں شرکت کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اسی طرح سے اس شارٹ کورس کی تدریسی و انتظامی کمیٹی کی سربراہ اور الکفیل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر صفاء موسوی اور دیگر تدریسی سٹاف میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔

آخر میں انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کی طرف سے خطاطی اور تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: