تلعفر میں بہادری اور قربانی کی تاریخ رقم کرنے کے بعد عباس عسکری یونٹ کی واپسی پر جوانوں کا والہانہ استقبال

بروز بدھ (7ذي الحجة 1438ھ بمطابق 30اگست 2017ء) کو عباس عسکری یونٹ کے جوان تلعفر میں کامیاب آپریشن اور داعش کے خلاف فتح و نصرت حاصل کرنے کے بعد کربلا پہنچے کہ جہاں اہل علاقہ اور دونوں مقدس روضوں کی طرف سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

واضح رہے عباس عسکری یونٹ کے عسکری جوانوں نے بہادری اور فدا کاری کی جہاں نئی تاریخ رقم کی وہاں انہوں نے جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی کا ماہرانہ استعمال کر کے دنیا والوں کو حیران کر دیا اور عباس عسکری یونٹ کے توپ خانہ اور انٹیلی جنس کی بدولت انتہائی کم مدت میں تلعفر کا آپریشن مکمل ہوا اور علاقے کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: