داعش کے خلاف جنگ میں اپنے جسمانی اعضاء سے محروم ہونے والے حشد شعبی کے دوسرے گروپ کے مصنوعی اعضاء کی تنصیب

پہلے گروپ کے اعضاء کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد الکفیل ہسپتال میں قائم مرکز ابو الفضل العباس(ع) برائے مصنوعی اعضاء نے داعش کے خلاف جنگ میں اپنے جسمانی اعضاء سے محروم ہونے والے حشد شعبی(عسکری رضاکاروں) کے دوسرے گروپ کے مصنوعی اعضاء کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے اس موقع پر وطن اور انسانیت کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والے عسکری وضاکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، کربلا کی مقامی اسمبلی کے صدر نصیف جاسم خطابی، مرکز کے انچارج ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن اور نامور مذہبی و حکومتی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے حکم پر یہ مرکز قائم کیا گیا اور انہی کے حکم پہ داعش کے خلاف جنگ میں اپنے اعضاء سے محروم ہونے والے فوجی جوانوں اور عسکری رضاکاروں کو بلا معاوضہ مصنوعی اعضاء لگانے کا کام شروع کیا گیا۔

اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ اس مرکز میں بننے والے مصنوعی اعضاء کار کردگی اور شکل کے حوالے سے قدرتی اعضاء سے کافی مماثلت رکھتے ہیں کہ جو متاثرین کو معمول کی زندگی گزارنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: