اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی گزشتہ دنوں محاذ جنگ کے دورہ پہ تھے جہاں انہوں نے حشد شعبی اور فوج کے جوانوں سے ملاقات کی وہیں ان کی ملاقات ایک ستر سالہ عسکری رضاکار سے ہوئی جس کے بارے میں علامہ صافی بتاتے ہیں:
میں محاذ پر ایک ستر سالہ شخص سے ملا، اس نے مجھ سے کہا، کہ میں ستر سال کا ہوں اور میرے پانچ بیٹے ہیں، جو کہ پانچ کے پانچ محاذ جنگ پر فرنٹ لائنز پر موجود ہیں اور میں آپ سے بس ایک ہی چیز چاہتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں کہ میں شہادت کی موت مروں، اس بوڑھے شخص کو شہادت کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل تھی اور وہ جانتا تھا کہ شہادت کا مطلب کیا ہے، جب ہم نے دعا کی کہ اللہ تعالی لمبی عمر کے بعد شہادت کی موت دے، تو اس نے جوابًا کہا: میرے لیے دعا کریں کہ خدا مجھے ابھی شہادت کی موت دے، اور وہ اسی بات پر مُصر رہا یہاں تک کہ ہم نے یہ دعا مانگی کہ اللہ تعالی اسے ابھی شہادت کی موت دے۔ باوجود اس کے اس کے پانچ بیٹے محاذ جنگ پر موجود ہیں،اور ملک کی حفاظت کے لیے مٹی پر سوتے ہیں۔