تصویری رپورٹ: روضہ مبارک امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور مابین الحرمین  میں نماز عید الاضحی کا روح پرور اجتماع.....

عید تو ہر جگہ منائی جاتی ہے لیکن جو سرور اور مسرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے جوار میں منانے کا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہو سکتا، مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ناممکن ہے....

عراق میں آج بروز ہفتہ (10ذي الحجّة 1438هـ) بمطابق (02ستمبر 2017 ء) کو عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

عراق میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے ایک بہت بڑی تعداد نے کربلا کے مقدس روضوں کا رخ کیا کہ جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک اور مابین الحرمین میں نماز عید کے متعدد اجتماعات دیکھنے میں آئے اس مقدس سر زمین پہ نماز عید ادا کرنے کے خواہش مند افراد کی کثرت اور مسلسل آمد کی وجہ سے مقدس روضوں میں متعدد بار نمازعید پڑھائی گئی۔

مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا اور خاص طور پر عراق میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگیں اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: