آیت اللہ سید سیستانی(دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے تکریت میں رہنے والے آئی پی ڈیز میں عیدی اورغذائی مواد کی تقسیم.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے آئی پی ڈیز میں امداد کی تقسیم جاری ہے دفتر کی طرف سے اس مقصد کے لیے بنائی ہوئی کمیٹی امدادی سامان مختلف شہروں میں مقیم آئی پی ڈیز میں تقسیم کر رہے ہیں گزشتہ روز دفتر کی طرف سے امداد سامان کی ایک بڑی کھیپ تکریت میں رہنے والے آئی پی ڈیز میں تقسیم کی گئی۔

عید الاضحی کی مناسبت سے آئی پی ڈیز میں عیدی اور غذائی مواد کی تقسیم سے جہاں ان کی ضروریات زندگی انہیں فراہم ہوئی وہاں اس کی وجہ سے اپنے گھروں سے دور دوسرے شہر میں ایک خوشی کے احساس نے بھی گھیر لیا۔

آئی پی ڈیز نے آیت اللہ سید سیستانی(دام ظلہ) کے دفتر کا اس مسلسل امداد اور رابطے پہ شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: