عجائب گھروں کے حوالے سے منعقد ہونے والی الکفیل عالمی کانفرنس کی انتظامیہ نے بھیجے گئے بہترین مقالوں کا انتخاب کر لیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میوزیم کی طرف سے اس ماہ الکفیل عالمی کانفرنس برائے میوزیمز منعقد ہورہی ہے کہ جس کی تقریبات کے ضمن میں تحقیقی مقالات بھی پڑھے جائیں گے کانفرنس کی انتظامیہ کو جو مقالات موصول ہوئے تھے ان میں سے قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورے اترنے والے بہترین مقالوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے کہ جن میں سے بعض کو کانفرنس کے دوران پڑھا جائے گا۔

واضح رہے کانفرنس کی انتظامیہ کو 63 تحقیقی مقالات وصول ہوئے تھے کہ جن میں سے 20 کو بہترین مقالات قرار دیا گیا ہے اور ان میں سے 16 مقالوں کو کانفرنس کی تقریبات کے ضمن میں پڑھا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: