بروز اتوار (11 ذي الحجة 1438 هــ) بمطابق( 3 ستمبر 2017 ء) کو مؤسسة الإمام السجاد (عليه السلام) کے زیر کفالت یتیم بچے اور ان کے خاندان کے دیگر افراد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مدعو تھے طے شدہ پروگرام کے مطابق ان بچوں میں پہلے حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد روضہ مبارک میں حضرت عباس علیہ السلام کے دستر خوان سے کھانا کھایا۔
جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے ان بچوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پہ سیکرٹری جنرل نے ایک مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے بچوں کو زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرنے اور مستقبل میں معاشرے کا بہترین فرد بننے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے کی نصیحت کی۔
سید اشیقر(دام تأييده) نے مؤسسة الإمام السجاد (عليه السلام) اور اسی طرح کے دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔