الجود کمپنی برائے زرعی ٹیکنالوجی کی تیار کردہ جدید پولٹری خوراک.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والی الجود کمپنی برائے زرعی ٹیکنالوجی نے حال ہی میں مرغیوں کے لیے ایک جدید خوراک تیار کی ہے کہ جس کے استعمال سے کم سے کم مدت میں چوزے گوشت کی مارکیٹ میں لانے کے قابل ہو جاتے ہیں اور چوزوں کی اموات بھی کم سے کم ہوتی ہیں۔

تجربے کے طور پر الجود کمپنی کی بنائی ہوئی اس خوراک کو مختلف پولٹری فارمز میں استعمال کیا گیا اور اس کے نتائج کا انتہائی باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا اور اسی طرح چند دیگر پولٹری فارمز میں مارکیٹ میں موجود مختلف پولٹری خوراکوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ ایک ماہ کے بعد جب دونوں کا موازنہ کیا گیا الجود کمپنی کی بنائی ہوئی خوراک کے خاطر خواہ نتائج دیکھنے میں آئے کہ جن میں چوزوں کا زیادہ وزن اور انتہائی کم اموات سر فہرست ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: