عباس عسکری یونٹ نے شہرسید محمد(ع) پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا......

شہر سید محمد(ع) کی حفاظت پہ تعینات بہادروں نے گزشتہ رات کے پچھلے پہر کچھ مشکوک افراد کو باغات کے راستے شہر کی جانب آتا ہوا دیکھا ان کی مشکوک نقل و حرکت کو دیکھ جب عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے انہیں رکنے کا کہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی عباس عسکری یونٹ کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی اور ان دہشت گردوں میں سے جب کچھ زخمی ہوئے تو ان میں سے دو نے خود کش دھماکے کے ذریعے اپنے آپ کو اڑا دیا اور اسی دوران ان خود کش بمباروں کے ساتھیوں نے زخمی حالت میں راہ فرار اختیار کر لی۔

اس واقعے کے بعد عباس عسکری یونٹ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا اور شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: