دوسری سالانہ الکفیل کانفرنس برائے میوزیمز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس کے پروگراموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میوزیم کی طرف سے کل بروز جمعرات (15ذو الحجة 1438)هـ بمطابق (7 ستمبر2017ء) کو دوسری سالانہ الکفیل عالمی کانفرنس برائے میوزیمز منعقد ہورہی ہے کہ جس کی تیاریاں ہر حوالے سے مکمل کر لی گئی ہیں اور اس کے پروگراموں کے ٹائم ٹیبل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اس کی تقریبات کے ضمن میں تحقیقی مقالات بھی پڑھے جائیں گے کانفرنس کی انتظامیہ کو جو مقالات موصول ہوئے تھے ان میں سے قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورے اترنے والے بہترین مقالوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے کہ جن میں سے بعض کو کانفرنس کے دوران پڑھا جائے گا۔

اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پر الکفیل میوزیم کا تعارف اور دنیا کے دیگر عجائب گھروں سے مختلف امور میں تعاون اور مشترکہ عمل کے لیے راستے بنانا ہے۔

اس کانفرنس کی تقریبات کو براہ راست بھی دیکھا جا سکتا ہے اور نشریاتی ادارے انہیں نشر بھی کر سکتے ہیں جس کے لیے مندرجہ ذیل استعمال کیا جا سکتا ہے:

EUTELSAT 3B
Down 11,048.2500 H
SR 3.300
Fes 3/4
Dvbs2-HD
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: