اب عراق میں ایسے تمدن کی بنیاد رکھی جا رہی ہے کہ جو خون کے ساتھ لکھا جائے گا(علامہ صافی)

دوسری سالانہ الکفیل عالمی کانفرنس برائے میوزیمز کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات 15 ذوالحجۃ 1438ھ بمطابق 7 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی جس سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب عراق میں ایسے تمدن کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جسے خون کے ساتھ لکھا جائے گا یہ ایسا تمدن ہے کہ جو حقیقت میں مٹی اور خون سے مل کر بنا ہے اور یہ چیز غورو فکر اور اہتمام کی محتاج ہے۔

علامہ صافی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میوزیمز ایک مختصر آگاہی اور ایسی کھڑکی ہے کہ جن سے ہم تاریخ کی گہرائی میں جھانک سکتے ہیں پہلے پہل ممالک وسیع و عریض زمینوں پہ مشتمل ہوتے تھے کہ جہاں بعض اوقات طاقت کی حکمرانی ہوتی تھی اور ان چیزوں نے مختلف قسم کے تہذیب و تمدن کی شاخیں پیدا کیں اور ہم ان کے آثار سے یہ جان سکتے ہیں کہ اس زمین پہ کیا کیا واقعات رونما ہوئے۔

علامہ صافی نے اپنے خطاب کے دوران عجائب گھروں کی اہمیت، آثار قدیمہ کی حفاظت اور عراق کے موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: