دوسری الکفیل عالمی کانفرنس برائے میوزیمز کا آغاز اور سات ملکوں کی شرکت.....

بروز جمعرات 15 ذوالحجۃ 1438ھ بمطابق 7 ستمبر 2017ء کو دوسری سالانہ الکفیل عالمی کانفرنس برائے میوزیمز کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت ہوا کی میوزیم ہی تمدن اور اقتصاد ہیں۔

یہ کانفرنش روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار المخطوطات کی طرف سے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد ہوئی اور اس میں 200 سے زیادہ محققین نے شرکت کی جن کا تعلق آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے شعبہ سے ہے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے خطاب کیا اور عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کی اہمیت اور موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو کی۔

علامہ صافی کے بعد بالترتیب عراق کی وزارت سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ کے نمائندے قاسم سوڈانی، جرمن انسٹی ٹیوٹ برائے آثار قدیمہ کے مشرقِ قریب کی ڈائریکٹر پروفیسر مارگریٹ وین اس اور الکفیل میوزیمز کے انچارج صادق لازم نے خطاب کیا۔

اس کے بعد کانفرنس میں شریک مہمانوں نے الکفیل میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاریخی اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: