250 نادر خطی کتابوں کو برقی کتابوں میں تحویل کر دیا گیا ہے.......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ’’مرکز تصویر مخطوطات و فہرست‘‘ نے دار المخطوطات میں موجود قدیم خطی کتابوں میں سے 250 کتابوں کو تصویری شکل میں تبدیلی کے بعد برقی کتابوں میں تحویل کر دیا ہے تا کہ ان کتابوں کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر سے بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے۔

واضح رہے مذکورہ بالا مرکز اپنی دیگر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں موجود کتابوں اور دیگر دستاویزات کو الیکٹرانک شکل میں محفوظ کرتا ہے اور ہر طرح کے مواد کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے فہرست بھی تیار کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: