روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں غدیری قصائد......

بروز اتوار (18 ذي الحجّة 1438هـ) بمطابق (10ستمبر2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر سیکشن کی جانب سے عیدغدیر، خدا کی طرف سے دین کے مکمل ہونے اور امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی تاج پوشی اور خلیفۃ الرسول ہونے کی مناسبت سے روضہ مبارک کے صحن شریف میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کی ابتداء خداوندعالم کی پاک کلام سے کی گئی اس کے بعد مولائے کائنات امیر المؤمنین حضرت علی ابن بی طالب علیھما السلام کی شان میں اشعار اور منقبت پڑھی گئی محفل میں روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں میں کام کرنے والے افراد اور لاکھوں زائرین نے شرکت کی ۔

محفل کے دوران عراق کے جن مشہور اور نامور منقبت خواں اور شعراء نے اپنے مخصوص انداز میں شعر و شاعری کے ذریعے غدیر کی محفل کو دو بالا کیا ان میں ملّا حسين العكيلي ، شاعر اہل بیت محمد الأعاجيبي اور ملّا علاء البياتي سر فہرست ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: