عراقی اور غیر ملکی محققین کے 50 مقالات کو چوتھی سالانہ العمید علمی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا.....

چوتھی سالانہ بین الاقوامی العمید علمی کانفرنس کی انتظامیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوتھی العمید کانفرنس میں 50 ملکی اور غیر ملکی محققین کے تحریر کردہ تحقیقی مقالات کو پیش کیا جائے گا۔

کانفرنس کی انتظامیہ کو پوری دنیا سے 70 تحقیقی و علمی مقالات موصول ہوئے کہ جن میں سے 50 کو کانفرنس کے علمی جلسوں میں پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

واضح رہے اس کانفرنس کی تقریبات کا آغاز بروز جمعرات (22ذي الحجّة 1438هـ) بمطابق (14ستمبر 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہو گا اور اس میں عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے علاوہ 8 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے کہ جو مندرجہ ذیل ہیں:

برطانيہ، كینڈا، اٹلی، انڈیا، إيران، عمان، الجزائر، لبنان
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: