روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے پوزیشن ہولڈر یتیم طلاب میں انعامات کی تقسیم.....

بروز ہفتہ (24ذو الحجة 1438هـ ) بمطابق (16 ستمبر 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے نور الحسن فاؤنڈیشن نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پوزیشن ہولڈر یتیم طلاب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

650 سے زیادہ یتیم طلاب کی کفالت کرنے والے ادارے نور الحسن فاؤنڈیشن کی طرف سے یہ تقریب الکلینی کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام تأييده) ، کربلا کے گورنر اور بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشير محمد جاسم نے خطاب کیا جس میں انہوں نے مذکورہ فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور معاشرے میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد فاؤنڈیشن کے اداری سربراہ سید عیسی الحسنی نے حاضرین کو فاؤنڈیشن کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ترانہ پڑھنے والے گروپ نے یتیموں کی کفالت کی اہمیت و اجر کے موضوع پہ منظوم کلام پڑھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی طرف سے یتیم بچوں کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے فاؤنڈیشن نے علامہ صافی کو ایک تحفہ پیش کیا کہ جو یتیم طلاب کے ایک گروپ نے علامہ صافی کے سپرد کیا۔

تقریب کے اختتام پہ پوزیشن ہولڈر یتیم طلاب میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: