جناب سید محمد(ع) کے مزار کے نئے دروازوں کی رونمائی اور سید اشیقر کا خطاب.....

بلد شہر میں واقع جناب سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام کے مزار پہ دہشت گردوں اور خود کش بمباروں کے حملہ کے سبب مزار اور اس کے مرکزی دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی وڈ ورکشاپ نے نئے دروازوں کو بنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی اور اسے نہایت احسن طریقے سے نبھایا۔

دروازوں کی تکمیل کے بعد بروز سوموار ( 26 ذي الحجة 1438هـ )بمطابق( 18 ستمبر 2017ء ) کو ان دروازوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مزار کے اداری انچارج حاج عباس عبد علي بلداوي، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کے دوران اس بڑے دروازہ کو بنانے والے عراقی کاریگروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: