التمار ثقافتی سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی شرکت.....

کوفہ میں جناب میثم تمار کے مزار میں آج دسواں سالانہ التمار ثقافتی سیمینار منعقد ہوا جس میں سیاسی، سماجی، علمی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل تھا۔

تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد مزار کے اداری انچارج شیخ خلیفۃ الجوھر نے استقبالیہ خطاب کیا۔ اور ان کے بعد بالترتیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید عز الدین الحکیم اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی حلو نے جناب میثم تمار کے حالات زندگی اور مذہب حقہ کے لیے دی جانے والی قربانیوں پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد معروف شاعر محمد اعاجیبنی نے جناب میثم تمار کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پہ تصاویر کی ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا کہ جس میں جناب میثم تمار کے مزار کی تصاویر کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: