الکفیل سکاؤٹس کے موسم گرما کیمپ کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے زیرِ انتظام الکفیل سکاؤٹس کیمپ کی اختتامی تقریب بروز منگل 27 ذي الحجة 1438هـ، بمطابق 19ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی اور اس تقریب کے ساتھ ہی موسم گرما کی چھٹیوں میں لگائے گئے کیمپ اور اس کی تقریبات بھی اختتام کو پہنچیں ۔

امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور قومی ترانہ سے ہوا۔

اس کے بعد جناب جسام سعیدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب کیا اور اس کیمپ کے اغراض و مقاصد اور برآمد ہونے والے خوش آئند نتائج کے بارے میں گفتگو کی۔

الکفیل سکاؤٹس کی نمائندگی میں ڈاکٹر مازن الكناني نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ان میں دینی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے اس کیمپ کے دوران کھیلوں اور دیگر ورزشی پروگراموں کے ساتھ ساتھ سکاؤٹس کو دینی و عقائدی معلومات پر مشتمل ایک شارٹ کورس بھی کروایا گیا۔

اس کیمپ میں الکفیل سکاؤٹس کے 300 سے زیادہ اراکین نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: