محرم کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ لہرانے والا عَلَمْ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کا چاند نظر آتے ہی محرم کی پہلی رات میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ علم اتار کر اس کی جگہ سیاہ علم نصب کر دیا جائے گا۔ اس سال گنبد پہ نصب کرنے کے لئے جو سیاہ علم تیار کیا گیا ہے اس کی لمبائی (2.5) ڈھائی میٹر اور چوڑائی (3.5) ساڑھے تین میٹر ہے اور اس علم پر معروف خطاط خطاط فراس اسدی نے خطِ ثلث میں (يا ساقي عطاشا كربلاء) لکھا ہے اور یہ عبارت سرخ رنگ میں علم کی دونوں طرف لکھی گئی ہے کہ جو علم کے 1.2 یعنی ایک میٹر اور بیس سنٹی میٹر حصہ پر مشتمل ہے۔ انتہائی نفیس کپڑے سے بننے والے اس علم کا وزن ڈھائی کلو گرام ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب علم مومنین کے لئے شجاعت، ایثار و قربانی اور وفا و جانثاری کی علامت ہے۔ روضہ مبارک میں آنے والے اکثر زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علم کا تبرک حاصل کرنے کی خواہشمند ہوتے ہیں زائرین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہدایہ و نذورات سیکشن کے تحت ایک پورا شعبہ علم اور اس کے لوازمات تیار کرنے کے لئے کھولا گیا ہےاور اس سال پہلی محرم کی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جانے والا علم بھی اسی شعبہ نے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: