عراق کی وزارت برائے اعلی تعلیم و سائنسی تحقیق نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو العمید یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017 اور 2018ء میں میڈیکل، ڈینٹس اور نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی سر گرمیاں شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کر دی ہے۔
یہ این او سی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبد الرزاق عیسی نے وارث الانبیاء یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل کے حوالے کی۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے العمید یونیورسٹی کی تاسیس کے لیے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کی وزارت سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا تھا کہ جو کچھ عرصہ پہلے ہر حوالے سے مکمل ہو گیا اور وہاں یونیورسٹی کے لیے درکار سامان، مشینری اور دیگر ضروریات بھی پہنچا دی گئیں۔ جس کے بعد مذکورہ وزارت کے ایک وفد نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور درسی سر گرمیوں کے شروع کرنے کے لیے مطلوبہ معیار کو جانچا اور اسی وفد کی مثبت رپورٹ کے بعد وزارت نے تعلیمی سرگرمیوں کے شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کی۔