روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عاشورائی مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے.....

ہر سال کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں کئیر سیکشن کی طرف سے منعقد ہونے والی مجالس عزاء صبح اور دوپہر کے وقت منعقد ہو رہی ہیں کہ جن میں زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

کئیر سیکشن کے انچارج الحاج خلیل ھنون نے بتایا ہے کہ یکم محرم سے شروع ہونے والی یہ مجالس عزاء تیرہ محرم تک جاری رہیں گی اور ان میں سیکشن برائے دینی امور کے ارکان خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ نوحہ خوانی کے فرائض حمید تمیمی سر انجام دے رہے ہیں۔

سیکشن برائے دینی امور سے تعلق رکھنے والے علماء اور خطباء ہر روز مختلف فقہی، عقائدی اور تاریخی روایات کی ذریعے انقلاب حسینی اور سانحہ کربلا پہ روشنی ڈالتے ہیں اور اہل بیت علیھم السلام کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: