روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا ایران کی  القرآن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ....

روضہ مبارک حضرت بعاس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے قرآنی علوم کی نشرو اشاعت اور اس عمل کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے کے لیے ایران کی القرآن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت بہت سے امور میں دونوں مشترکہ طور پر کام کریں گے اور طلاب کو مشترکہ طور پر سندیں بھی جاری کریں گے۔

دسیوں شقوں پر مشتمل یہ معاہدہ قرآن انسٹی ٹیوٹ کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایران کی مذکورہ بالا یونیورسٹی کے ایران اور دیگر ممالک میں 800 سے زیادہ کیمپس موجود ہیں۔

واضح رہے اس معاہدہ کے دوران قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نمائندگی شیخ جواد نصراوی اور سید حسنین حلو نے کی جب کہ القرآن یونیورسٹی کی نمائندگی اس کے چانسلر سید محمد مھدی طباطبائی نے کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: