تصویری رپورٹ: لاکھوں عزاداروں کی شب عاشور کربلا میں شب بیداری اور عزاداری

کیا تم مجھے موت کی دھمکی دیتے ہو.... حسین کی ہمرکابی میں ہزار مرتبہ تلوار سے قتل ہونا مجھے تمھارے ساتھ زندہ رہنے سے زیادہ پسند ہے....

یہ وہ الفاظ تھے جو جناب زہیر بن قین نے اموی فوج کے ایک سپاہی سے کہے تھے جو انھیں موت سے ڈرانے کی کوشش کر رہا تھا۔

آج یہ الفاظ کربلا میں موجود کئی ملین کا مجمع پورے جوش اور جذبہ سے ادا کر رہا ہے اور آج کی یزیدی طاقتوں کو اپنی عزاداری اور امام حسین(ع) سے اعلان وفا کے ذریعے للکار رہا ہے کہ یزیدی طاقتیں عزاداری کو روکنے کے لیے چاہے جتنے بھی دھماکے کریں جتنی بھی دہشت گردی کی کاروائیاں کریں ہم امام حسین(ع) کا نہ ساتھ چھوڑيں گے اور نہ ہی ان کی عزاداری کو ترک کریں گے بلکہ آئے دن عزاداری میں اضافہ ہی ہو گا۔

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین(ع)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: