روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے عاشور کے لائحہ عمل کے دوسرے حصہ پہ عملدرآمد کو فوری طور پر مکمل کر لیا

دنیا کے سب سے بڑے جلوس عزاء ’’رکضۃ طویریج‘‘ کے ختم ہونے پہ یوم عاشوراء کے لیے طے شدہ لائحہ عمل کا پہلا حصہ بھی عملی حوالے سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اور رضاکاروں نے اس کے دوسرے حصہ پر عمل شروع کر دیا جس کے تحت انھوں نے انتہائی کم وقت میں پورے حرم، مابین الحرمین اور اس کے گرد ونواح میں بجھے سرخ کارپٹ کو ہٹا کر صفائی کرنے کے بعد قالین بجھا دیے، حرم کے بیرونی دروازوں کے بعد موجود سیڑھیوں کو ہموار راستہ بنانے کے لیے ڈالی گئی ریت کو ہٹا کر راستہ صاف کر دیا، شو سٹینڈز اور امانات کے لیے بنائی گئی جگہوں کو سابقہ ترتیب کے مطابق کر دیا، ضریح والے ہال سے لے کر بیرونی دروازوں اور ان سے ملحقہ جگہوں کی صفائی کر کے قالین بچھائے، پانی کے لیے رکھے گئے کولروں کو دھو کر دوبارہ پانی بھر دیا گیا اور (11 محرم الحرام 1439 هـ) بمطابق (2 اکتوبر2017 ء) کی صبح تک تمام متعلقہ امور کو سرانجام دیا جس سے یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ رات تک یہاں دسیوں لاکھ لوگوں کے جلوس کئی گھنٹے موجود رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: