ہزاروں عراقی خواتین اپنے شھداء کی تصاویر کے ہمراہ یوم دفن کے ماتمی جلوسوں میں .....

داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے عراق کو آزاد کروانے کے دوران دسیوں ہزار عراقی مومنین نے جام شھادت نوش کیا اس جنگ میں شہید ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب کی بھی ہے۔ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے سوئم اور شھداء کربلا کے دفن کی یاد میں نکالے گئے ماتمی جلوسوں میں ان عراقی خواتین کی کثیر تعداد بھی دیکھنے میں آئی کہ جن کے عزیزوں نے انسانیت اور عراقی سرزمین کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لیے شھادت کو گلے سے لگایا۔

یہ خواتین جناب زینب سلام اللہ علیھا کو اپنے مخصوص انداز میں پرسہ پیش کررہی تھیں اور مخصوص نعرے لگا رہی تھیں کہ جن کا مفہوم یہ ہے:

اے سیدہ زینب سلام اللہ علیھا آپ کے بھائی اور خاندان نے اسلام کوبچانے کے لیے جس سر زمین پہ انقلاب برپا کیا اور اپنی شہ رگ کے خون سے جہاں حقیقی اسلام کا چراغ روشن کیا اسی سر زمین کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے ہمارے شوہروں، بھائیوں، بیٹوں اور باپ دادا نے شھادت کا راستہ اختیار کیا اور اپنے لہو سے اس سر زمین اور اس کے مقدسات کو داعشی و تکفیری دہشت گردوں سے محفوظ بنایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: