عباس عسکری یونٹ نے قصبہ الریاض پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

عباس عسکری یونٹ کے برگیڈ26 نے حویجہ کے جنوب مشرق میں واقع قصبہ الریاض کو داعش سے آزاد کروا لیا اور قصبے کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اس سرچ آپریشن میں داعش کے باقی مانندہ دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قصبے سے بارودی سرنگوں کی تلاش اور انھیں ناکارہ بنانے کی ذمہ داری بھی عباس عسکری یونٹ کے سپرد کی گئی ہے۔
اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ دوسری جانب عباس عسکری یونٹ نے برگيڈ16 (ترکمانی عسکری رضا کاروں) کے ساتھ مل کر ( سامي العاصي - السادة - تلة جول - حميرة الصغيرة - حميرة الكبيرة - يرغون العليا - يرغون السفلى - مجبل) کے علاقوں کو بھی داعش سے آزاد کروا لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس آپریشن کے دوارن عباس عسکری یونٹ کو عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: