روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے خواتین کے لیے آن لائن دینی درسگاہ کا افتتاح

خواتین کی دینی تعلیم اور حسینی مبلغات و خطیبات کی تیاری کے لیے روضہ مباری حضرت عباس(ع) نے (جامعة ام البنين (عليها السلام) الإلكترونية لإعداد المبلّغات) کے نام سے ایک آن لائن دینی درسگاہ کا افتتاح کیا ہے۔ اس درسگاہ میں خواتین کو حوزوی علوم کی تعلیم دی جائے گی اور مجالس پڑھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔

(جامعة ام البنين (عليها السلام) الإلكترونية لإعداد المبلّغات) سے ڈگری کے حصول کے لیے اس میں طالبات کو چار سال تک پڑھنا ہو گا جن میں سے تین سال مختلف مضامین اور علوم کی کتابیں پڑھائی جائيں گی جبکہ چوتھے سال کا زیادہ حصہ عملی طور پر خطابت کی تعلیم میں گزرے گا۔

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں:

http://turath-alanbiaa.org/um-albanien/login/signup.php


اور یہاں کے تعلیمی نظام سے آگاہی کے لیے اس لنک کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے:

http://turath-alanbiaa.org/um-albanien/

واضح رہے کہ آن لائن حوزوی علوم کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا (معهد تراث الانبياء(عليهم السلام) للدراسات الحوزوية الالكترونية) نام سے ایک اور انسٹی ٹیوٹ بھی گزشتہ چند سالوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: